ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:آپسی بھائی چارگی کی فضا عام کرنے تنظیم کے ذمہ داران نے وینکٹ رمن مندر کا دورہ  کیا

بھٹکل:آپسی بھائی چارگی کی فضا عام کرنے تنظیم کے ذمہ داران نے وینکٹ رمن مندر کا دورہ  کیا

Sat, 04 Feb 2017 21:22:50    S.O. News Service

بھٹکل:4/فروری    (ایس او نیوز)مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران نے آج خیر سگالی اور پیار ومحبت کا پیغام لے کر تعلقہ کی مشہور نامدھاری مندر نچلی مکی شری وینکٹ رمن مندر کا دورہ کرتے ہوئے  مندر انتظامیہ صدر ڈی بی نائک اور دیگر عہدیداران  سے ملاقات کی ۔

مندرانتظامیہ کی طرف سے وفدکا بڑی گرم جوشی کے استقبال کرتے ہوئے دفتر میں مل بیٹھ کر آپسی تال میل اور یک جہتی پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پرتنظیم کے صدر مزمل قاضیا کی مندر انتظامیہ نے شال پوشی بھی کی۔ وفد نے اپنے  اس دورہ کو آپسی محبت کاذریعہ بتا کر آپسی  بھائی چارگی کی فضاعام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران میں صدرمزمل قاضیا ،نائب صدرعنایت اللہ شاہ بندری ،جنرل سکریٹری  الطاف کھروری ،سکریٹری مولوی سید یاسر برماور ندوی ، ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر عبیدا للہ عسکری وغیرہ موجود تھے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نے بھی مندر کا خیر سگالی دورہ کیا تھا ۔


Share: